14 ستمبر، 2026، 4:03 PM

حجاب اتارنے سے انکار پر بیلجیم میں خاتون ٹیچر برطرف

حجاب اتارنے سے انکار پر بیلجیم میں خاتون ٹیچر برطرف

بیلجیم کے صوبے مشرقی فلانڈرز میں ایک خاتون ٹیچر کو دوران تدریس حجاب اتارنے سے انکار پر برطرف کردیا گیا، جبکہ ٹریڈ یونین نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیلجیم کے صوبائی حکام نے اسکولوں میں مذہبی علامات کے استعمال پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک خاتون ٹیچر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

آسنِدے شہر کے ایک خصوصی اسکول میں تدریس سے وابستہ خدیجہ امجود 2022 سے حجاب کے ساتھ تدریس کر رہی تھیں۔ تاہم، جب انہوں نے دوران تدریس حجاب اتارنے سے انکار کیا تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی گئی اور بالآخر انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

ٹریڈ یونین نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو برسلز کی اپیل عدالت میں چیلنج کرے گی۔ یونین کے مطابق یہ مقدمہ مذہبی آزادی اور تعلیمی اداروں میں غیر جانب داری کے حوالے سے ایک اہم نظیر بن سکتا ہے۔

امجود نے صوبائی حکومت کی جانب سے غیر جانب داری کی تشریح کو مکمل طور پر سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر استاد اپنی ذاتی عقائد کے ساتھ کلاس روم میں داخل ہوتا ہے۔

بیلجیم میں رواں تعلیمی سال کے آغاز سے نافذ ہونے والے ضوابط کے تحت صوبائی اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کے لیے ایسے علامات، نشانات یا لباس کے استعمال پر پابندی عائد ہے جو سیاسی یا مذہبی عقائد کا اظہار کرتے ہوں۔

بیلجیم کی کونسل آف اسٹیٹ نے بھی مئی میں چھ طلبہ اور متعدد تنظیموں کی جانب سے ان ضوابط کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی تھی۔

News ID 1941353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha